بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں اتوار کو ہزاروں کسانوں نے مظاہرہ کیا اور حکومت سے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ دہرایا۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے الزام عائد کیا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کسان مخالف ہے اور وہ یہ پیغام ریاست بھر میں پہنچائیں گے۔ البتہ حکومت ان قوانین کو کسانوں کے مفاد میں قرار دیتی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد شریک تھے۔
زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا بڑا احتجاج
![حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔](https://gdb.voanews.com/43f59162-ef59-4615-907d-9f3b964b598f_w1024_q10_s.jpg)
1
حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔
![ہزاروں کسان اتوار کو ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ دہرایا۔](https://gdb.voanews.com/507be6cc-c77d-4557-9e16-e635055f9647_w1024_q10_s.jpg)
2
ہزاروں کسان اتوار کو ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ دہرایا۔
![مقامی پولیس کے مطابق کسانوں کے احتجاج میں پانچ لاکھ سے زیادہ مظاہرین شریک تھے۔](https://gdb.voanews.com/0c0896b1-76b6-4ba7-b708-1070c534197e_w1024_q10_s.jpg)
3
مقامی پولیس کے مطابق کسانوں کے احتجاج میں پانچ لاکھ سے زیادہ مظاہرین شریک تھے۔
![بھارتی حکومت نے گزشتہ برس تین زرعی قوانین منظور کیے تھے جس کے تحت اجناس کی خرید و فروخت میں سے آڑھتی کا کردار منہا کر دیا گیا تھا۔](https://gdb.voanews.com/302b724b-4cfa-4629-aae0-8616e62d256e_w1024_q10_s.jpg)
4
بھارتی حکومت نے گزشتہ برس تین زرعی قوانین منظور کیے تھے جس کے تحت اجناس کی خرید و فروخت میں سے آڑھتی کا کردار منہا کر دیا گیا تھا۔