رسائی کے لنکس

زہریلے فضلے سے دریائے دینیوب میں ماحولیاتی نقصانات کا خطرہ


زہریلے فضلے سے دریائے دینیوب میں ماحولیاتی نقصانات کا خطرہ
زہریلے فضلے سے دریائے دینیوب میں ماحولیاتی نقصانات کا خطرہ

ہنگری میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک شکستہ ذخیرے سے خارج ہونے والا زہریلا فضلہ دریائے دینیوب تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایک ماحولیاتی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ کاسٹک فضلہ اِس آبی گزرگاہ سے گزرتے ہوئے بلیک سی میں گرنے سے پہلے کروشیا، سربیا ، رومانیہ، بلغاریہ، یوکرائن اور مول دووا میں ماحولیاتی نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔

پیر کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ سے تقریباً ایک سو ساٹھ کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع علاقے اجکا میں ایک صنعتی تنصیب میں فضلے کے انتہائی بڑے ذخیرے میں شگاف پڑ گیا تھا اور اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق تنصیب کے قریب کولونتار اور متعدد علاقے دس لاکھ کیوبک میٹر سے زائد زہریلے فضلے کی زد میں آگئے جس سے وہاں موجود مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہو گیئں۔

ہنگری میں ماحولیات سے متعلق سیکرٹری زولٹن آئلیس (Zoltan Illes) کا کہنا ہے کہ صفائی کے عمل میں ایک برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

دریائے دینیوب یورپ کا دوسرا طویل ترین دریا ہے۔

XS
SM
MD
LG