رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ملٹن، فلوریڈا کے قریب، انخلا کا وقت بہت کم رہ گیا

اس سیٹلائٹ فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندری طوفان ’ملٹن‘ خلیج میکسیکو میں سے گزر رہا ہے۔ 9 اکتوبر، 2024، رائٹرز
اس سیٹلائٹ فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندری طوفان ’ملٹن‘ خلیج میکسیکو میں سے گزر رہا ہے۔ 9 اکتوبر، 2024، رائٹرز

• شدید ترین نوعیت کا سمندری طوفان ’ملٹن‘ آج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
• ملٹن سمندری طوفان میں ہوائیں 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، موسمیاتی ادارے
• فلوریڈا کی 11 کاؤنٹیز میں حکام کے علاقہ چھوڑنے کے احکامات، ان کاؤنٹیز کی آبادی 59 لاکھ ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا بے میں کیٹیگری 4 کے سمندری طوفان ملٹن کے آج بدھ کی رات ٹکرانے کا امکان ہے۔

ٹیمپا بے علاقے میں 33 لاکھ کے قریب افراد مقیم ہیں جنہیں حکام کی جانب سے انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملٹن طوفان کی شدت کیٹیگری چار اور پانچ کے درمیان ہے۔

سمندری طوفان، کیٹیگری یا ان کی شدت سے ماپے جاتے ہیں اور کیٹیگری پانچ سب سے زیادہ شدت والے طوفان کو دی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق علاقے میں پینلاس کاؤنٹی میں ایمرجنسی مینیجمنٹ کی ڈائریکٹر کیتھی پرکنز نے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں۔

فلوریڈا کا ٹامپا بے سمندری طوفان کی زد میں

فلوریڈا میں ایک ہائی وے پر ایک سائن بورڈ پر بدھ اور جمعرات کے روز آنے والے سمندری طوفان ’ملٹن‘ کی وارننگ دی جا رہی ہے۔
1/9 فلوریڈا میں ایک ہائی وے پر ایک سائن بورڈ پر بدھ اور جمعرات کے روز آنے والے سمندری طوفان ’ملٹن‘ کی وارننگ دی جا رہی ہے۔
فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
فلوریڈا کے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں منگل کے روز ایک شخص سو رہا ہے کیونکہ اکثر فلائٹس ملٹن کی آمد کی وجہ سے معطل ہو چکی ہیں۔
2/9 فلوریڈا کے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں منگل کے روز ایک شخص سو رہا ہے کیونکہ اکثر فلائٹس ملٹن کی آمد کی وجہ سے معطل ہو چکی ہیں۔
فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
فلوریڈا کے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں منگل کے روز ایک شخص سو رہا ہے کیونکہ اکثر فلائٹس ملٹن کی آمد کی وجہ سے معطل ہو چکی ہیں۔

3/9 فلوریڈا کے ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں منگل کے روز ایک شخص سو رہا ہے کیونکہ اکثر فلائٹس ملٹن کی آمد کی وجہ سے معطل ہو چکی ہیں۔

فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایک میسیج بورڈ پر امریکن ائیرلائنز کی روانہ ہونے والی تمام فلائٹس کینسل ہونے کا پیغام دیا جا رہا ہے، منگل 8 اکتوبر، 2024
4/9 ٹامپا انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایک میسیج بورڈ پر امریکن ائیرلائنز کی روانہ ہونے والی تمام فلائٹس کینسل ہونے کا پیغام دیا جا رہا ہے، منگل 8 اکتوبر، 2024
فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
منگل دوپہر 12:15 کے وقت سیٹلائٹ سے لیی گئی سمندری طوفان ملٹن کی تصویر۔
5/9 منگل دوپہر 12:15 کے وقت سیٹلائٹ سے لیی گئی سمندری طوفان ملٹن کی تصویر۔
فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مقامی سٹور کے باہر سمندری طوفان کی وجہ سے تختے لگائے گئے ہیں، منگل 8 اکتوبر، 2024

6/9 مقامی سٹور کے باہر سمندری طوفان کی وجہ سے تختے لگائے گئے ہیں، منگل 8 اکتوبر، 2024

فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
لوگوں کے گھروں کے باہر ہیلین سمندری طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والا ملبہ پڑا ہے، جب کہ ملٹن طوفان کی آمد بدھ کے روز متوقع ہے، پورٹ رچی، فلوریڈا، 8 اکتوبر، 2024

7/9 لوگوں کے گھروں کے باہر ہیلین سمندری طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والا ملبہ پڑا ہے، جب کہ ملٹن طوفان کی آمد بدھ کے روز متوقع ہے، پورٹ رچی، فلوریڈا، 8 اکتوبر، 2024

فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
لوگ ملٹن طوفان کی آمد سے قبل اپنی کشتیاں علاقے سے ہٹا رہے ہیں، ٹریژر آئی لینڈ، فلوریڈا، منگل 8 اکتوبر، 2024

8/9 لوگ ملٹن طوفان کی آمد سے قبل اپنی کشتیاں علاقے سے ہٹا رہے ہیں، ٹریژر آئی لینڈ، فلوریڈا، منگل 8 اکتوبر، 2024

فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ایک شخص بائیک پر سیلاب زدہ روڈ سے گزر رہا ہے۔ سمندری طوفان ملٹن میکسیکو کی پروگریسو یوکاٹان ریاست سے گزر رہا ہے، منگل 8 اکتوبر، 2024

9/9 ایک شخص بائیک پر سیلاب زدہ روڈ سے گزر رہا ہے۔ سمندری طوفان ملٹن میکسیکو کی پروگریسو یوکاٹان ریاست سے گزر رہا ہے، منگل 8 اکتوبر، 2024

فلورڈا میں کارکن سمندری طوفان ہیلین سے پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کر رہے ہیں جب کہ ریاست کا علاقہ ٹامپا بے صدی میں ایک بار آنے والے اتنے شدید طوفان ملٹن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
Previous slide
Next slide

ان کا کہنا ہے کہ ٹیمپا بے میں بڑے پل اور سڑکیں دوپہر کے بعد بند کر دی جائیں گی اور انخلا کرنے والے افراد کے لیے شیلٹرز کھلے رہیں گے۔

امریکہ کے نیشنل ہری کین سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملٹن بدھ کی صبح ٹیمپا بے سے 230 میل جنوب مغرب کی جانب موجود ہے اور اس وقت اس کی ہواؤں کی رفتار 155 میل فی گھنٹہ تھی۔

یاد رہے کہ ملٹن طوفان سے محض دو ہفتے قبل فلوریڈا میں ہیلین طوفان ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے 230 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اے پی کے مطابق ملٹن طوفان سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفانی لہروں کی اونچائی 12 فٹ اور ریاست کے جنوب کے بعض علاقوں میں یہ اونچائی 15 فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندری طوفان 'ہیلین' سے امریکی ریاستوں میں تباہی

بدھ کے روز فلوریڈا کے جنوب میں تیز بارش شروع ہو گئی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ طوفانی حالات میں آج شام مزید شدت آ سکتی ہے۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق طوفان سے اوسط 6 سے 12 انچ، اور بعض علاقوں میں 18 انچ تک بارش ہوسکتی ہے۔ اس قدر شدید بارش کی وجہ سے موسمیاتی ادارے شدید سیلابی صورت حال اور اس کے ساتھ ٹورنیڈوز، یعنی ہوائی بگولوں کے بارے میں بھی وارننگ دے رہے ہیں۔

موسمیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ طوفان کے زمینی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد بھی شدت برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

حکام نے فلوریڈا کی 11 کاؤنٹیز میں لازمی انخلا کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان گیارہ کاؤنٹیز کی 59 لاکھ کے قریب آبادی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی علاقہ نہیں چھوڑتا، تو اپنی سلامتی کا وہ ذمہ دار ہے، کیونکہ طوفانی حالت کے دوران ریسکیو ورکرز اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آپریشن نہیں کر رہے ہوں گے۔

اس خبر کے لیے مواد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔

This item is part of

فورم

XS
SM
MD
LG