رسائی کے لنکس

بحرالکاہل میں جنم لینے والے طوفان کا رخ میکسیکو کی جانب

'امریکن نیشنل ہریکین سینٹر' نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ طوفان میں شدت آرہی ہے اور یہ میکسیکو کے ساحلوں کی جانب 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

بحرالکاہل میں جنم لینے والا نیا سمندری طوفان پیٹریشیا تیز آندھی کی شکل اختیار کرنے کے بعد تیزی سے میکسیکو کے مغربی ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

'امریکن نیشنل ہریکین سینٹر' نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ طوفان میں شدت آرہی ہے اور یہ میکسیکو کے ساحلوں کی جانب 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کےمطابق طوفان کی موجودہ رفتار اور رخ سے ظاہر ہورہا ہے کہ جمعے کو رات گئے یا ہفتے کو علی الصباح میکسیکو کے ساحل سے ٹکرائے گا اور ہفتے تک میکسیکو کے ساحلی علاقوں کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

میکسیکو کے حکام نے کابو کورینتس سے لے کر پونتا سان تیلمو تک کے رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پونتا سان تیلمو کے مشرقی علاقوں سے اور لازارو کارڈیناس تک کے علاقے میں طوفان و باد و باراں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG