رسائی کے لنکس

ایرانی جوہری تنصیب میں دھماکے کا ثبوت نہیں ملا، عالمی ادارہ


فوردو کے مقام پر قائم ایران کی حساس جوہری تنصیب کی خلا سے لی گئی تصویر
فوردو کے مقام پر قائم ایران کی حساس جوہری تنصیب کی خلا سے لی گئی تصویر

مذکورہ ایرانی تنصیب میں یورینیم افزودہ کی جاتی ہے جسے ایرانی حکام کے دعویٰ کے مطابق طبی و تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جوہری توانائی سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ اسے ایران کی ایک حساس جوہری تنصیب میں کسی دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

حال ہی میں مغربی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مقدس ایرانی شہر قم کے نزدیک قائم فوردو کے زیرِ زمین جوہری مرکز میں گزشتہ ہفتے ایک دھماکہ ہوا تھا جسے ایرانی حکام چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی حکومت نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی تھی۔

منگل کو جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ترجمان نے ویانا سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کو بھی ایسے کسی دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ ایرانی تنصیب میں یورینیم افزودہ کی جاتی ہے جسے ایرانی حکام کے دعویٰ کے مطابق طبی و تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

'آئی اے ای اے' کے معائنہ کار فوردو سمیت ایران کی مختلف جوہری تنصیبات کا معائنہ کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG