رسائی کے لنکس

ابتسام شیخ: عمر چھوٹی، عزائم بڑے


ابتسام شیخ، پشاور زلمی کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
ابتسام شیخ، پشاور زلمی کی طرف سے پاکستان سپر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

ابتسام شخ کو ’پی سی ایل کا سپر اسٹار‘ کہا جا رہا ہے حالانکہ ان کی عمر ابھی صرف 19سال ہے لیکن ان کے عزائم بہت بڑے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری جن کھلاڑیوں کو عمر بھر یاد رہے گا ان میں سے ایک ابتسام شیخ بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل تھری نے انہیں گمنامی کے اندھیروں سے نکال کر شہرت کی چکاچوند دنیا میں پہنچا دیا ہے۔ وہ خبروں میں’ ان ‘ہیں اور آج کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والا ہر شخص انہیں جانتا۔

ابتسام شخ کو ’پی سی ایل کا سپر اسٹار‘ کہا جا رہا ہے حالانکہ ان کی عمر ابھی صرف 19سال ہے لیکن ان کے عزائم بہت بڑے ہیں۔

ابتسام کا تعلق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد سے ہے لیکن پی ایس ایل میں وہ’ پشاور زلمی‘کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف انہوں نے شاداب خان، سمیت پٹیل اور اندرے رسل کو آؤٹ کیا۔ یہ پی ایس ایل میں ان کی پہلی اور بڑی کامیاب قرار دی جارہی ہے۔

ان کی کارکردگی کی بدولت پشاور زلمی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ اس پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور عبدالرحمٰن انہیں گلے لگایا۔

پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اداکارہ مائرہ خان نے بھی ابتسام کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتسام شیخ کا کھیل بہت ہی زبردست ہے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں وہ گھبراہٹ شکار رہے لیکن دوسرے میچ میں تین وکٹ لے کر انہوں نے انتخاب کو درست ثابت کر دکھایا۔

ابتسام آل راؤنڈر ہیں۔ ان کی عمر 19سال ہے اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بھی بیٹنگ کرچکے ہیں۔

وہ گورنمنٹ سٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ سن 2016 میں انڈر 16 ٹیم کے لئے منتخب ہوئے اور ٹورنامنٹ میں 48 وکٹیں حاصل کر کے نمبر ون بولر قرار پائے۔ انہیں انگلینڈ کے ٹور کے لئے منتخب کیا گیا تھا لیکن پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ انگلینڈ نہ جا سکے۔

ان کے بھائی ڈاکٹر زوہیب نے بتایا کہ فیصل آباد میں قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر سعید اجمل نے انہیں پشاور زلمی کے لیے منتخب کیا۔ وہ روزے کے ساتھ بھی چار چار گھنٹوں تک باؤلنگ کی پریکٹس کرتے رہے ہیں۔

تیسرے میچ میں بھی ابتسام کی کارکردگی قابل تعریف رہی جس میں انہوں نے دو وکٹیں لی۔ وہ دو میچز میں پانچ وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG