رسائی کے لنکس

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم 2015ء میں تین پاکستانی شامل


یونس خان (فائل فوٹو)
یونس خان (فائل فوٹو)

ٹیموں میں کھلاڑیوں کو 18 ستمبر 2014 سے 13 ستمبر 2015ء کے دوران ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم "آئی سی سی" نے 2015ء کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی یونس خان، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

ان ٹیموں کی انتخاب سلیکشن پینل کے سربراہ اور آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے کیا۔

ٹیموں میں کھلاڑیوں کو 18 ستمبر 2014 سے 13 ستمبر 2015ء کے دوران ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت برطانیہ کے کرکٹر الیسٹر کک کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹورٹ براڈ (برطانیہ)، جو رائٹ (برطانیہ)، یونس خان (پاکستان)، سرفراز احمد (پاکستان)، یاسر شاہ (پاکستان)، ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)، جوس ہیزل ووڈ (آسٹریلیا) اور اسٹیون اسمتھ (آسٹریلیا) جب کہ ہندوستان کے روی چندرن ایشون (بھارت) بطور بارہواں کھلاڑی شامل کیا گیا۔

آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ)، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، تلکارتنے دلشان (سری لنکا)، کمار سنگاکارا (سری لنکا)، اسٹیون اسمتھ (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، روس ٹیلر (نیوزی لینڈ)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش) شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی رینکنگ کو بہتر کیا اور اس وقت وہ عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ ایک روزہ میچوں میں اس کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی اور عالمی درجہ بندی وہ وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG