رسائی کے لنکس

علیم ڈارنے تیسری بار آئی سی سی’ ایمپائر آف دِی ایئر ‘ کا ایوارڈ جیت لیا


علیم ڈارنے تیسری بار آئی سی سی’ ایمپائر آف دِی ایئر ‘ کا ایوارڈ جیت لیا
علیم ڈارنے تیسری بار آئی سی سی’ ایمپائر آف دِی ایئر ‘ کا ایوارڈ جیت لیا

آئی سی سی کی جانب سے ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سری لنکا کے کمار سنگا کارا، جب کہ انگلش بیٹس مین اِی این بیل کو متنازعہ رن آؤٹ کے بعد میدان میں واپس بلانے پر بھارت کے کپتان دھونی کو’ اسپرٹ آف کرکٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا

لندن میں منعقدہ آئی سی سی کی 20الیون ایوارڈ ز تقریب میں پاکستان کے علیم ڈار مسلسل تیسری بار’ ایمپائر آف دِی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

تینتالیس سالہ علیم ڈار کو آئی سی سی کے اِلیٹ پینل کے دیگر ایمپائروں اسٹیو ڈیوس، اینی گولڈ اور سائمن ٹائفل پر ترجیح دیتے ہوئے سال کے بہترین ایمپائر کی کیٹگری میں ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔

علیم ڈار نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی کے بہترین ایمپائر کا ٹائٹل حاصل کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قراد دیا۔ وہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ فائنل کو اپنے لیے بہترین میچز قرار دیتے ہیں۔

آئی سی سی کی 20الیون ایوارڈز تقریب میں انگلینڈ کے اوپنر ایلسٹر کُک کو ٹیسٹ کرکٹ جب کہ انگلینڈ ہی کے بیٹس مین جانتھن ٹراؤٹ کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جوناتھن نے سال 2011ء کو اپنے کیریئر کا بہترین سال قرار دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سری لنکا کے کمار سنگا کارا، جب کہ انگلش بیٹس مین اِی این بیل کو متنازعہ رن آؤٹ کے بعد میدان میں واپس بلانے پر بھارت کے کپتان دھونی کو’ اسپرٹ آف کرکٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا جنھوں نے پاکستان کے خلاف 18رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خواتین کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر کے حصے میں آیا۔

XS
SM
MD
LG