رسائی کے لنکس

حیرانگی ہو گی اگر عامر انگلینڈ نہ آیا: ڈیوڈ رچرڈسن


محمد عامر (فائل فوٹو)
محمد عامر (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کے ویزے کے لیے کاغذات جمع کرواتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ انھیں ویزہ مل جائے گا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم "آئی سی سی" کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر آئندہ ماہ سیریز کے لیے انگلینڈ آئیں گے اور ان کے بقول یہ اس کھلاڑی کی واپسی کھیل کے "اچھی" ہے۔

24 سالہ محمد عامر کو 2010ء میں انگلینڈ میں کھیلے جا رہے ایک ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ قید کی سزا اور آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئندہ ماہ پاکستان کی قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے اور خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ محمد عامر کو سزا یافتہ ہونے پر شاید برطانیہ کا ویزہ نہ مل سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کے ویزے کے لیے کاغذات جمع کرواتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ انھیں ویزہ مل جائے گا۔

محمد عامر خود پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال سے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ دورہ نیوزی لینڈ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بدھ کو لندن میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ سزا پوری کرنے کے بعد ہم کسی کو منع کرنے والے "کون ہوتے ہیں۔"

ان کے بقول محمد عامر نے اپنے غلطی کو سدھارتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی غلطی سے سیکھنے کی ترغیب دی ہے۔

"میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہے کہ وہ (عامر) دوبارہ کھیل رہا ہے۔ مجھے حیرانگی ہوگی اور وہ انگلینڈ واپس نہیں آتا۔"

XS
SM
MD
LG