رسائی کے لنکس

شعیب ملک تین میچز میں دو مرتبہ خوش قسمت رہے


قوانین کےمطابق کھلاڑی کی جانب سے فیلڈ ایمپائر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی صورت میں حتمی فیصلہ تھرڈ ایمپائر کرتا ہے

پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اس حوالے سےخوش قسمت قرار پائے کہ کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کے قوانین کی رو سے آخری تین میچوں میں دو مرتبہ آؤٹ ہونے کےباوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

قوانین کےمطابق کھلاڑی کی جانب سے فیلڈ ایمپائر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی صورت میں حتمی فیصلہ تھرڈ ایمپائر کرتا ہے ۔ایک اننگز میں فیلڈ ایمپائر کے صرف دو ہی فیصلے کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اگر کھلاڑی چیلنج نہ کرے تواسے آوٴٹ ہی تسلیم کیا جاتا ہے۔


انڈیا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شعیب ملک ایشانت شرما کا ہائی باؤنسر کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئےتھے۔ شعیب ملک نے فیلڈ امپائرز سے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کی اپیل کی اور اس طرح شعیب ملک کی قسمت نے ساتھ دیا اور وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

اسی طرح تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اتوار کو شعیب ملک، روی چندرن اشوین کی بال پر مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، لیکن تھرڈ امپائر نے اشوین کی بال کو ’نو بال‘ قرار دے دیا اور یوں شعیب ملک ایک مرتبہ پھر خوش قسمت ٹھہرے۔

ان دونوں میچز کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ دونوں میچز بھارت کیخلاف تھے اور دونوں میچز کے وننگ اسٹروکس بھی شعیب ملک نے کھیلے۔

پاکستان نے اتوار کے روز چنائی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں روایتی حریف بھارت کو باآسانی چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
XS
SM
MD
LG