رسائی کے لنکس

بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمےکی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف پاکستان کے مقدمےکی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تاہم کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کو توقع ہے کہ فیصلہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں سنادیا جائے گا ۔

فیصلے کی خاص بات یہ ہوگی کہ دونوں فریق اس فیصلے کو تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے ۔ ۭ دبئی میں تین روز سے جاری سماعت کے جج مائیکل بیلوف تھے جنہوں نے اس دوران دونوں فریقوں کا موقف سنا اور شواہد حاصل کئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ، پی سی بی کی جانب سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ، بی سی سی آئی پر دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے70ملین ڈالرز ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

مقدمے کی سماعت پیر سے بدھ تک دبئی میں واقع انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن ، سیکریٹری خارجہ سلمان خورشید،ششانک منوہر،سنجے پٹیل اوررتناکر شیٹی جبکہ پاکستان کی طرف سے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدپیش ہوئے۔

پاکستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سندر رامن نے ثالثی کمیٹی کے سامنے پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے پر عذر پیش کئے۔انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ بورڈ پاکستان میں کھیلنے کو تیار رہا ہے مگر دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستان کے حالات کےسبب سیریز منعقد نہیں ہوسکی۔

XS
SM
MD
LG