رسائی کے لنکس

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ سرفہرست


آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی،جب کہ پاکستان کا پانچویں نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ 135 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی،جب کہ پاکستان کا پانچویں نمبر ہے۔

اس درجہ بندی میں بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہیں،جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔

بھارت کی ٹیم ایک درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 116 ہے جبکہ انگلینڈ کی ریٹنگ میں تین پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

تاہم اگر انگلینڈ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دیتا ہے تو وہ دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پچھلے 18 ماہ میں ایک بھی ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
XS
SM
MD
LG