رسائی کے لنکس

logo-print

دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز 27 نومبر کو ہو گا


کراچی میں منعقدہ دفاعی سازو سامان کی ایک نمائش کا منظر۔ 2014

کراچی میں منگل کے روز سے دفاعی ساز و سامان سے متعلق ایک نمائش آئیڈیاز 2018 منعقد ہو رہی ہے جس میں کئی ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش سے قبل اس حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہائی بریڈ وار ہے۔

سائنسی ترقی نے جہاں انسانی زندگی میں ان گنت آسانیاں اور آسائشیں پیدا کی ہیں وہاں جنگ کے روایتی انداز اور طریقے بھی تبدیل کر دیے ہیں۔ نئے دور کی جنگ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہلاکت خیز اور تباہ کن بن چکی ہے۔ لیکن دوسری جانب سائنس نے جنگ کی تباہ کاریاں کو روکنے اور محدود کرنے کے لیے بھی کافی پیش رفت کی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی تبدیلیوں نے جنگ چھڑنے کے عمل کو مشکل تر بنا دیا ہے۔

نئی تبدیل ہوتی ہوئی صورت حال میں ایک نئے طریقے کی جنگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے جسے ہائی بریڈ وار کہا جاتا ہے۔ اس جنگ میں میدان میں فوجیں اتارے یا مہلک ہتھیار استعمال کیے بغیر عوام میں افراتفری، بے یقینی اور بداعتمادی پھیلا کر مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وائس آف امریکہ کے اردو سروس کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسڈیز کے ڈائریکٹر خالد رحمن نے ہائی بریڈ وار کے متعلق گفتگو کی۔

مزید تفصیلات کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:11 0:00

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG