رسائی کے لنکس

بھارتی صدر چین کے چھ روزہ دورے پر


بھارتی صدرِ جمہوریہ پرتھیبا دیوی سنگھ پاٹیل
بھارتی صدرِ جمہوریہ پرتھیبا دیوی سنگھ پاٹیل

بھارتی صدرِ جمہوریہ پرتھیبا دیوی سنگھ پاٹیل بدھ کے روز چین کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب ہوجِن تاؤ سے ملاقات میں باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہٴ خیال کریں گی۔

اِس کے علاوہ وہ بھارتی طرز کے ایک بودھ عبادت گاہ کا افتتاح کریں گی اور شنگھائی عالمی نمائش بھی جائیں گی جہاں بھارت اور چین کے پویلین لگائے جار ہے ہیں۔

گذشتہ دس برسوں میں کسی بھارتی سربراہِ مملکت کا یہ پہلا دورہٴ چین ہے۔ بھارت نے اِس دورے کو بہت اہم قرار دیاہے۔

اِس دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

سیکریٹری خارجہ نیروپما راؤ نے کہا کہ چونکہ یہ دورہ بھارت اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ پر ہورہا ہے اِس لیے اِس کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ بھارتی صدر کے ساتھ ایک 60رکنی تجارتی وفد بھی چین گیا ہوا ہے۔

نیروپیما راؤ کے مطابق صدر کا یہ دورہ، چین کے ساتھ اسٹریٹجک اشتراک اور باہمی تعاون کو تیز کرنے کے ہمارے پختہ عزم کا غماز ہے۔

پرتھیبا دیوی سنگھ پاٹیل اپنے دورے میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیرمین اوہنگو اور وزیرِ اعظم وینگ جیا باؤ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG