رسائی کے لنکس

پاکستان : آئی ایم ایف نے ایک ارب 13کروڑ ڈالر جاری کردیے


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 13کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی ہے۔

جمعے کے روز ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ ملک کو دی جانے والی کل رقم اب سات ارب 27کروڑ ڈالر ہوگئی ہے جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور زرِ مبادلہ فراہم کرنے کے پچھلے سال طے پانے والے ایک سمجھوتے کا حصہ ہے۔

آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے قائم مقام سربراہ مُریلو پورچوگال نے بتایا کہ سکیورٹی سے متعلق غیر مثبت حالات اور سیاسی مسائل کے باجود ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پچھلے ماہ آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ بجٹ خسارے کو کم کرکے مجموعی ملکی پیداوارکے 5.1فی صد تک لایا جائے گا۔

امریکہ، پاکستان کو آئندہ پانچ سال تک غیر فوجی امداد کے طور پر 7.5ارب ڈالر کی امداد دے گا، جس کا مقصد پاکستان کی زراعت، آبی وسائل اور توانائی کی صلاحیتوں کو ترقی دینا ہے۔

XS
SM
MD
LG