رسائی کے لنکس

معاشی مسائل بڑھنے کا خدشہ


international money fund logo
international money fund logo

ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں اس سال شرح نمو 6.7فی صد کی سطح پر رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ اگلے سال اس میں مزید بہتری کا امکان ہے: آئی ایم ایف رپورٹ

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس سال کے عالمی معاشی فروغ کے بارے میں اپنی پیش گوئی پر نظر ثانی کی ہے اور اُس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل میں اضافے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

عالمی معاشی صورت حال سے متعلق حقائق پر مبنی یہ رپورٹ دنیا بھر سےتعلق رکھنے والے ادارے کے کلیدی مالی عہدے داروں کے ٹوکیو کے اجلاس سے قبل جاری کی گئی ہے۔

اِس میں کہا گیا ہے کہ امسال عالمی افزائش کی سالانہ شرح محض 3.3 فی صد کی رفتار پر رہے گی، ترقی یافتہ ممالک زیادہ سست روی کا شکار رہیں گے، جب کہ ترقی پذیر ممالک زیادہ تیز ترقی کی طرف مائل دکھائی دیں گے۔

رپورٹ تیار کرنے والوں نے متنبہ کیا ہے کہ معاملات بدتر ہوسکتے ہیں، اگر امریکہ یا یورپ فوری اور مؤثر طریقے سے سیاسی اور مالی مسائل سے نبردآزما ہونے میں ناکام رہتا ہے۔

مطالعاتی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس سال امریکہ کی شرح افزائش محض 2.2فی صد ہوگی، جب کہ سال 2013ء میں اس میں تھوڑی سے تیزی آئے گی۔

اُن ممالک میں جو یورو میں کاروبار کرتے ہیں، وہاں اس سال مجموعی معیشت ایک فی صد کی چوتھائی تک قدر میں کمی دیکھی جائے گی، جہاں کی معیشت 2013ء میں بہتری کے آثار ہوسکتے ہیں۔

ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں اس سال 6.7فی صد شرح افزائش کی پیش گوئی ہے، جب کہ اگلے سال اس میں مزید بہتری کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG