رسائی کے لنکس

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی امریکہ آمد


아랍에미리트연합(UAE) 두바이에서 열린 에어쇼에서 프랑스 공군의 빠뜨후이유 드 프랑스(Patrouille de France) 비행팀이 곡예비행을 선보이고 있다.
아랍에미리트연합(UAE) 두바이에서 열린 에어쇼에서 프랑스 공군의 빠뜨후이유 드 프랑스(Patrouille de France) 비행팀이 곡예비행을 선보이고 있다.

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر عارضی سفری پابندی کے حکم نامے کو عدالت کی طرف سے معطل کیے جانے کے بعد اختتام ہفتہ قانونی دستاویزات رکھنے والے متعدد تارکین وطن امریکہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک کا امیگریشن اتحاد جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے ایسے افراد کو معاونت فراہم کر رہا ہے جن کے پاس امریکہ کا گرین کارڈ یا نان امیگرینٹ ویزہ ہے۔

وکیل کامیل میکلر نے امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو اتوار کو بتایا کہ "یہاں کام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔"

ایرانی شہری فریبہ تاج رستمی کو ہفتہ کو فون کال موصول ہوئی جس میں انھیں بتایا کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب وہ امریکہ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

ان کے دو بھائیوں نے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ فریبہ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو "انتہائی خوش اور محفوظ" محسوس کر رہی ہیں۔

انھیں گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے حکم نامے کی وجہ سے استبنول سے امریکہ کے لیے پرواز کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

فواد شریف عراقی شہری ہیں جو کہ عراق میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔ انھیں بھی اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت امریکی سفر سے منع کر دیا گیا تھا۔

لیکن عدالتی فیصلے کے بعد شریف اور ان کے اہل خانہ پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے سیاٹل پہنچے۔

انھوں نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" کو بتایا کہ انھیں گزشتہ ہفتے کی افراتفری سے ایک سبق ملا ہے۔

"جی ہاں میری زندگی بدل گئی۔ اتار، چڑھاؤ کے ساتھ میں نے یہ سبق سیکھا کہ اگر آپ کو کوئی حق حاصل ہے تو اس سے کبھی دستبردار نہ ہوں۔"

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے فیصلے کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی۔

لیکن اتوار کو ہی سان فرانسسکو میں کورٹ آف اپیلز نے اسے مسترد کرتے ہوئے مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

امریکہ پہنچنے والے ایک شامی پناہ گزین نائیل زائینو ترکی میں مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گو کہ انھیں کڑی جانچ سے گزرنا پڑا لیکن امریکی اہلکار نے انھیں کہا کہ "جاؤ، اپنی زندگی شروع کرو اور اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے وقت کا لطف لو۔"

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے سے باہر نکلنے تک انھیں یقین نہیں ہو رہا تھا۔ "پھر مجھے احساس ہوا کہ میں خواب نہیں دیکھ رہا۔"

XS
SM
MD
LG