رسائی کے لنکس

امی گریشن سے متعلق جرائم، 2059 افراد گرفتار


بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن، جسے ’کراس چیک‘ کا نام دیا گیا ہے، اتوار یکم مارچ سے شروع ہوا اور جمعرات، پانچ مارچ کو ختم ہوا۔ گرفتار ہونے والوں کا تعلق 94 ملکوں سے ہے، جن کو متعدد جرائم پر سزا سنائی گئی تھی

امریکی امی گریشن اہل کاروں کی جانب سے ملک کے طول و ارض میں پانچ روز سے جاری آپریشن کے دوران، فوجداری الزامات پر سزا یافتہ 2059 پناہ گزینوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ آپریشن، جسے ’کراس چیک‘ کا نام دیا گیا ہے، اتوار یکم مارچ سے شروع ہوا اور جمعرات، پانچ مارچ کو ختم ہوا۔

گرفتار ہونے والوں کا تعلق 94 ملکوں سے ہے، جن کو متعدد جرائم پر سزا سنائی گئی تھی۔

گرفتار ہونے والے2059 افراد میں سے 1000سے زائد افراد کو کئی ایک جرائم میں سزائیں ہو چکی ہیں۔


ایک ہزار سے زائد افراد سنگین جرائم کے مجرم ہیں، جن میں غیر ارادی قتل، کم سن عریانیت، ڈاکا، اغوا اور زنا بالجبر کے جرائم شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک 58 افراد کا گروہ یا اُس سے وابستہ لوگ، جب کہ 89 جسم فروشی کے جرائم شامل ہیں۔ اس میں سے زیادہ تر بداخلاقی کے الزامات پر مبنی جرائم تھے، جو نشے یا منشیات کے زمرے میں آتے ہیں۔


محکمہٴہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں گرفتار ہونے والوں کی شہریت کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

XS
SM
MD
LG