رسائی کے لنکس

تیل کے کنوئیں پر نیا ڈھکن لگانے میں پیش رفت: بی پی


خلیج میکسکیو میں تیل کے اخراج کو روکنے کی کوششیں جاری
خلیج میکسکیو میں تیل کے اخراج کو روکنے کی کوششیں جاری

برطانوی تیل کمپنی برٹش پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ریاست فلوریڈا کےقریب خلیج میکسکیو میں تیل کے کنوئیں سے تیل کے اخراج کو روکنے کے لئے پہلے لگائے گئے ڈھکن کو ہٹا کر اس کی جگہ دوسرا ڈھکں لگانے کے عمل میں پیش رفت ہوئی ہے۔

کنوئیں پر دوسرا ڈھکں لگانے کے عمل کا آغاز ہفتے کے روز کیا گیا تھا۔ پہلے والے ڈھکن سے کنوئیں سے تیل کے اخراج کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جا سکا تھا ۔ پرانے ڈھکن کے ہٹائے جانے کی وجہ سے کنو ئیں سے کافی مقدار میں تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔برٹش پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ نیا ڈھکن لگانے میں چار سے سات روز لگ سکتے ہیں ۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس نئے ڈھکنے کے لگنے کے بعد کنوئیں سے خارج ہونے والے تیل کو مکمل طور پر روکا جا سکے گا۔

برٹش پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ تیل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک اور جہاز ہیلکس پروڈیوسر اتوار سے کام شروع کردے گا۔ دوسری جانب کمپنی متاثرہ کنوئیں کے قریب مذید دو کنوئیں کھود رہی ہے تاکہ تیل کو بیچ ہی میں روکا جا سکے۔

ریاست فلوریڈا خلیج میکسکیو میں اپریل میں تیل کے کنوئیں میں دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر خام تیل بہنا شروع ہوگیا تھا جوکئی ہفتوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے سمندر میں داخل ہوتا رہا۔ حادثے میں گیارہ ورکرز بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ تیل کی وجہ امریکہ کی پانچ ریاستوں کے ساحل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG