رسائی کے لنکس

عمران فاروق کے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو اور اینٹ برآمد


ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے نیل باسو، دائیں، لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ 23 ستمبر، 2010۔
ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے نیل باسو، دائیں، لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ 23 ستمبر، 2010۔

برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو اور اینٹ برآمد کرلی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے قتل میں ملوث دو ایشیائی باشندوں کی تلاش ہے۔

پچاس سالہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر کی شام ان کے گھر کے باہرنامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ مقتول پاکستان کےحکومتی اتحاد میں شامل جماعت ایم کیو ایم کے بانی رہنما تھے اور گزشتہ گیارہ برسوں سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

قتل کی تفتیش کرنے والے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام نے جمعہ کے روز شمالی لندن کے علاقے ایجور میں واقع ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر کے قریب سے ان کے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو اور اینٹ برآمد کرلی ۔ واردات کے سلسلے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں قتل میں ملوث دو ایشیائی باشندوں کی تلاش ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک ترجمان کے مطابق قتل کے کئی عینی شاہدین پولیس سے رابطہ کرکے اپنی شہادتیں قلم بند کراچکے ہیں۔ تاہم تفتیش کاروں نے ایک بار پھر عوام سے ڈاکٹر عمران کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG