رسائی کے لنکس

logo-print

عمران خان کی سعودی بادشاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات


عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ

خطے میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عمران خان نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزیرِ اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دورۂ سعودی عرب سے قبل عمران خان نے اتوار کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے ایران۔ سعودی عرب تعلقات سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

منگل کو ریاض پہنچنے پر گورنر فیصل بن بندر السعود نے عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مملکت مساد بن محمد الایبان کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG