رسائی کے لنکس

logo-print

عمران خان کی سوتیلی بیٹی پی ٹی آئی میں شامل


مہرو حیات، عمران خان اور فرح خان۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مہرو حیات نے پاکستان تحریک نصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش پر ملاقات کی۔ مہرو حیات بشرٰی بی بی کی بڑی بیٹی ہیں۔ مہرو حیات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مال پنجاب میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں مہرو حیات کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں جو پی ٹی ائی کی فعال کارکن اور ایک سماجی ورکر ہیں۔

مہرو حیات اپنی والدہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی کارکن فرح خان کے ہمراہ
مہرو حیات اپنی والدہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی کارکن فرح خان کے ہمراہ

بشریٰ بی بی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور پی ٹی آئی میں خواتین کو خاص مقام دیا جاتا ہے۔

مہرو حیات کے شوہر حیات مانیکا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ ماہ پچیس جولائی سنہ دو ہزار اٹھارہ کو ہونے والے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی ایک سو اکانوے سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر مال پنجاب عطا مانیکا نے کہا کہ ان کے گھر میں جمہوریت ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بہو کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ اور معاملہ ہے۔ عطا مانیکا نے کہا کہ وہ اور ان کا بیٹا حیات مانیکا مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی ہی رہینگے۔ عطا مانیکا کے مطابق ان کی بہو کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

مہرو حیات سیاسی خاندان کی بہو ضرور ہیں مگر خود سیاست سے دور رہتی ہیں

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG