رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیرمیں دوعسکریت پسند کمانڈر ہلاک


بھارتی کشمیرمیں دوعسکریت پسند کمانڈر ہلاک
بھارتی کشمیرمیں دوعسکریت پسند کمانڈر ہلاک

بھارتی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں مسلح تصادم کےالگ الگ واقعات میں عسکریت پسندوں کے دو اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر، ابو عثما ن اتوار کو جنوبی پونچھ ضلع میں ایک جھڑپ میں ہلاک ہوا۔

جب کہ اور اعلیٰ عسکریت پسندجنوبی کشمیر میں ایک اور کارروائی کے دوران مارا گیا۔

مسلمان علیحدگی پسند بھارت کی ہندو اکثریت سے کشمیر کی آزادی یا مسلم اکثریتی پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیےایک عرصے سے لڑ رہےہیں۔ اِس بغاوت میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت اور پاکستان دونوں،منقسم کشمیر کے مکمل خطے پر دعوے دار ہیں۔ جوہری طاقت رکھنے والےدونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشمیر کےتنازع پر دو جنگیں ہوچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG