رسائی کے لنکس

بھارت: کشتی الٹنے سے دس افراد ہلاک


بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ دریائے گنگا میں پیر کے روز کشتی الٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعددلاپتہ ہیں۔

حادثہ شمالی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئوسے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے بالیا میں اس وقت پیش آیا جب لگ بھگ 60 افراد، جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے، کشتی کے ذریعے دریا کے پار مندر کی جانب بڑھ رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 کے قریب افراد نے تیر کر جان بچائی جب کہ امدادی کارکن لاپتہ ہونے والے کئی افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق حادثہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں جن کی وجہ کشتیوں کی مخدوش حالت اور دیگر حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔

XS
SM
MD
LG