رسائی کے لنکس

بھارت کے پڑوس میں سلامتی کی صورتِ حال آتش فشاں کی مانند: بھارتی فضائیہ کے سربراہ


بھارت کے پڑوس میں سلامتی کی صورتِ حال آتش فشاں کی مانند: بھارتی فضائیہ کے سربراہ
بھارت کے پڑوس میں سلامتی کی صورتِ حال آتش فشاں کی مانند: بھارتی فضائیہ کے سربراہ

بھارتی فضائیہ کے سربراہ پی وی نائیک نے ملک کے پڑوس میں سلامتی کی موجودہ صورتِ حال کو ایسے آتش فشاں سے تعبیر کیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

اُنھوں نے فوجی جوانوں سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے داخلی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پی بی نائیک ، غازی آباد کے قریب ہِنڈن ایئر بیس پر جہاں انڈین ایئر فورس کا ‘ یوم ِقیام’ منایا گیا جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آتش فشاں بغیر اطلاع کے پھٹ سکتا ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں 126‘ایم ایم آر سی اے’ ہوا میں ایندھن بھرنے والی صلاحیت والے طیاروں اور‘ آواکس ’کو شامل کیے جانے سے فضائیہ میں تکنیکی سطح پر نئے چیلنج آئیں گے جِن کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

بعد میں میڈیا سے بات چیت میں پی وی نائیک نے کہا کہ اُنھوں نے سلامتی کی موجودہ صورتِ حال کو اِس لیے آتش فشاں سے تعبیر کیا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ حالات کب بدل جائیں۔

فوج کی جدید کاری اور اُس میں نئی تکنیک شامل کیے جانے کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ اگلی دہائی تک فوج کے بیڑے میں ‘ایم ایم آر سی اے’ اور‘ ففتھ جنریشن’ کے جنگی طیارے شامل ہو جائیں گے جِس سے فوج کو قومی مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG