رسائی کے لنکس

ماؤنوازوں کے خلاف حکمت عملی تبدیل کی جائے: وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ


ماؤنوازوں کے خلاف حکمت عملی تبدیل کی جائے: وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ
ماؤنوازوں کے خلاف حکمت عملی تبدیل کی جائے: وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کی جانب سے ایک بس دھماکے میں کم ازکم 35 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک علاقائی عہدے دار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماؤنواز شورش پسندوں سے لڑائی کی اپنی حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رامن سنگھ تشدد کے اس واقعہ پر گفتگو کے لیے منگل کے روز وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کررہے ہیں۔

رامن سنگھ نے کہا کہ بارود سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اس چیز کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے موجودہ ردعمل کا دائرہ وسیع کریں۔

چھتیس گڑھ ماؤنوازوں کی شورش سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں ایک ہے۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں گذشتہ ماہ گھات لگا کرکیے جانے والے ایک حملے میں 76 پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ، ماؤ نوازوں کی شورش کو، جو ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں تک پھیل چکی ہے، ملک کی داخلی سلامتی کا سب سے سنگین مسئلہ قرار دے چکے ہیں۔نکسیلائٹ یا نکسل باڑی کے طورپر معروف یہ باغی غریبوں کے لیے زمین اور روزگار کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG