رسائی کے لنکس

بھارت جنگ پسند ملک نہیں ہے: بھارتی وزیرِ دفاع


بھارت جنگ پسند ملک نہیں ہے: بھارتی وزیرِ دفاع
بھارت جنگ پسند ملک نہیں ہے: بھارتی وزیرِ دفاع

بھارتی وزیرِ دفاع اے کے اینٹونی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ پسند یا جنگی جنون پیدا کرنے والا ملک نہیں ہے، اور نہ ہی دوسرے ممالک کے علاقوں پر قبضہ کرنا اُس کے عزائم میں شامل ہے۔



ہفتے کے دِن کوچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ بھارت کے نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن دوسروں کے علاقوں پر قبضہ کرنا بھارت کا مقصد نہیں اور نہ ہی بھارت جنگی سوداگر ہے۔



اے کے اینٹونی بھارتی کوسٹ گارڈ کی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور کے حالیہ تبصرے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔



جنرل دیپک کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار ہے۔



کشمیر کی صورتِ حال پر وزیرِ دفاع نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں وہاں کی صورتِ حال میں بہتری ہوئی ہے۔



اُنھوں نے کہا کہ اِس وقت بھی سرحد پار بڑی تعداد میں دہشت گرد کشمیر میں در اندازی کے موقع کے انتظار میں ہیں۔ اُن کے الفاظ میں ’ یہ تشویش کی بات ہے کیونکہ دراندازی کو روکنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔‘




پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے کے بارے میں سوال پر وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہسرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔



واضح رہے کہ پاکستان نے بارہا اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ بھارت میں دہشت گردوں کی دراندازی میں مدد کر رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں کی مدد کے الزام کو بھی مسترد کر دیا ہے۔



XS
SM
MD
LG