رسائی کے لنکس

آسام میں چار بھارتی فوجی ہلاک


ماھنٹا کا کہنا ہے کہ حملہ آور فوجیوں کے ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم بوڈولینڈ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ سے تھا۔ یہ گروپ بوڈو قبائل کے لیے علیحدہ مملکت کے لیے کوشاں ہے

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے چار پیرا ملٹری فوجی ہلاک اور تین زخمی کردیے۔

ریاست کے پولیس انسپکٹر بھاسکر ماھنتا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پیر کو بھوٹان کی سرحد کے قریب ضلع چرانگ میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مارے جانے والے فوجیوں کا تعلق بارڈر فورس سے تھا جوکہ بارڈر کے ساتھ تعینات تھے۔

ماھنٹا کا کہنا ہے کہ حملہ آور فوجیوں کے ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم بوڈولینڈ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ سے تھا۔ یہ گروپ بوڈو قبائل کے لیے علیحدہ مملکت کے لیے کوشاں ہے۔

بھارت میں علیحدگی پسند تشدد کے واقعات میں 1979 سے ابتک بیس ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG