رسائی کے لنکس

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ایک وکٹ سے فتح


Dancers perform during the opening ceremony of the 10th Special Olympics World Winter Games in Pyeongchang, South Korea.
Dancers perform during the opening ceremony of the 10th Special Olympics World Winter Games in Pyeongchang, South Korea.

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

منگل کو بھارت نے آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 216رنز کے ہدف کو نووکٹو کے نقصا ن پر پورا کرکے میچ جیتا۔ بھارت کی طرف سے لکشمن کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 73رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ظہیر خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نو اکتوبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے جہاں دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ وہ تین ایک روزہ بین الاقومی میچ بھی کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG