رسائی کے لنکس

logo-print

آسٹریلیا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ بھی ہار گیا


آسٹریلیا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ بھی ہار گیا

بدھ کو بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارت نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز دو،صفرسے جیت لی ۔

میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا جو اُس نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پور ا کرلیا ۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچر ی بنانے والے مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے دوسری اننگز میں 53 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 478 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم 495 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ لیکن دوسری اننگز میں بھارتی باؤلروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کو 223 کے مجموعی ا سکور پر ڈھیر کردیا۔

بھارت نے موہالی میں کھیلا جانے والاپہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG