بھارت اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان 'ایمفان' سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی اںخلا جاری ہے۔ طوفان بدھ کی شام بھارتی ریاست مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
سپر سائیکلون سے بچنے کے لیے لاکھوں افراد کا انخلا
![سمندری طوفان 'ایمفان' سے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بنگلہ دیش میں آنے والا اب تک کا سب سے خطرناک طوفان ہو گا۔ ](https://gdb.voanews.com/92dbfc28-5526-493e-9897-1065a679c201_w1024_q10_s.jpg)
1
سمندری طوفان 'ایمفان' سے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بنگلہ دیش میں آنے والا اب تک کا سب سے خطرناک طوفان ہو گا۔
![سمندری طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں کروڑوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ جانی نقصان سے بچنے کے لیے دونوں ملکوں کی انتظامیہ نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جب کہ انخلا تاحال جاری ہے۔ ](https://gdb.voanews.com/cf8bf631-de80-4a2c-bbc8-c23ebae4b362_w1024_q10_s.jpg)
2
سمندری طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں کروڑوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ جانی نقصان سے بچنے کے لیے دونوں ملکوں کی انتظامیہ نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جب کہ انخلا تاحال جاری ہے۔
![محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے وقت ہوائیں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جس سے مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کے علاقوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ](https://gdb.voanews.com/1fa0162b-3070-4767-810c-714111906692_w1024_q10_s.jpg)
3
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے وقت ہوائیں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جس سے مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کے علاقوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
![ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا۔ امریکی بحرالکاہل موسمیاتی مرکز نے طوفان سے تقریباً تین کروڑ 36 لاکھ بھارتی اور 53 لاکھ بنگلہ دیشی شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ](https://gdb.voanews.com/7803cec3-5318-4904-af84-69db044de279_w1024_q10_s.jpg)
4
ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا۔ امریکی بحرالکاہل موسمیاتی مرکز نے طوفان سے تقریباً تین کروڑ 36 لاکھ بھارتی اور 53 لاکھ بنگلہ دیشی شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔