رسائی کے لنکس

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تحویلِ ملزمان کا معاہدہ


بھارت اور بنگلہ دیش نے ملزمان کی تبادلے اور کاروباری افراد کے لیے ویزا کی پابندیاں نرم کرنے سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش نے ملزمان کی تبادلے اور کاروباری افراد کے لیے ویزا کی پابندیاں نرم کرنے سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

بھارت کے وزیرِ داخلہ سشیل کمار شنڈے اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب محی الدین کمال نے پیر کو ڈھاکہ میں دونوں معاہدوں پر دستخط کیے۔

تحویلِ ملزمان سے متعلق معاہدے کے بعد بنگلہ دیش ان جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنوں پر مقدمات چلاسکے گا جو سرحد پار سے بنگلہ دیش میں سرگرم اپنے اپنے گروہوں کو منظم کیے ہوئے ہیں اور مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

اس معاہدے کا بھارت کو بھی فائدہ ہوگا جس کا الزام ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں چلنے والی علیحدگی کی مسلح تحریکوں کے کئی رہنما بنگلہ دیش میں روپوش ہیں۔

سفری دستاویزات کے متعلق طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے تاجروں کو پانچ سال تک موثر رہنے والے ویزے دیے جائیں گے۔ اس وقت دونوں ممالک کاروباری افراد کو جو ویزے جاری کرتے ہیں ان کی میعاد ایک سال ہوتی ہے۔

بنگلہ دیش کے تاجر حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سفر پر عائد پابندیوں میں نرمی اور دونوں ممالک کے درمیان رقم کی ترسیل کا طریقہ کار بہتر بنانے کی صورت میں آئندہ 10 برسوں میں بھارت کے لیے بنگلہ دیش کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG