رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روی چندران مین آف دی میچ قرار۔ بھارت کی جانب سے پیش کردہ شاندار پرفارمنس کے سامنے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آوٴٹ ہوتے گئے اور صرف 86 رنز ہی بنا پائے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اتوار کے روز بھارت نے آسٹریلیا کو 73 رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کردی۔

یہ میچ میرپور شہر کے ’بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم‘ میں کھیلا گیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا؛ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی یہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے ۔

بھارت کی جانب سے پیش کردہ شاندار پرفارمنس کے سامنے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آوٴٹ ہوتے گئے اور صرف 86 رنز ہی بنا سکے
۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روی چندران ’مین آف دی میچ‘ قراردئے گئے۔

بھارت کے کھلاڑی یوراج سنگھ نے سب سے زیادہ 60 رنز کا ٹاپ اسکور کیا، جبکہ ویرت کوہلی نے 22 رنز، دھونی نے 24، ریہا نے 19 سریش رائنا نے 6 اور اروند اور اجڈیجا نے 3 3 رنز بنائے۔

بھارتی کھلاڑیوں میں روی چندرن نے 4، امیت مشرا نے 2 جبکہ اجڈیجا، موہت شرما اور بھومینشو کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا تھا، جس پر بھارتی ٹیم نے 159 رنز بنائے۔

کھیل کے آغاز پر تو بھارت کی پرفارمنس جاندار ثابت نہ ہوسکی۔ تاہم، میچ کے اختتام تک بھارتی کھلاڑیوں نے اعلیٰ کھیل پیش کرکے، جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں ہونےوالے میچوں میں بھارت کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔

اس سے قبل تین میچوں میں بھی بھارت دیگر ٹیموں کو شکست دے چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG