رسائی کے لنکس

logo-print

بھارت: کشتی ڈوب گئى، 18 افراد لاپتا


بھارتی عہدے داروں نے کہا ہے کہ صوبے مغربی بنگال کے ایک دریا میں ایک کشتی کے ڈوب جانے کے بعد لگ بھگ 18افراد لاپتا ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ کشتی اتوار کے روز صوبائى دارالحکومت کولکتا سے تقریباً 50 کلو میٹر دور دریائے رُوپ نرائن میں اُلٹ گئى۔ اس وقت کشتی میں اُس وقت 29 افراد سوار تھے۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ ماہی گیروں نے 11 لوگوں کو بچا لیا۔

بھارت میں بہت سی کشتیاں ناقص حالت میں یا گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ہوتی ہیں، اس لیے وہاں اس قسم حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG