رسائی کے لنکس

بھارت میں کشتی ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک


بھارت میں کشتی ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک
بھارت میں کشتی ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک

بھارت میں ایک مسافر کشتی دریا برد ہونے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ حکام ڈوبنے والے مزید کئی افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہفتے کے روز مغربی بنگال کے ایک دریا میں آنے والی طغیانی اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔ حکام کے مطابق 60 افراد کی گنجائش کی حامل کشتی میں 100 افراد سوار تھے جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی جو ایک مذہبی تہوار میں شریک ہونے کے بعد' ککدوئپ' نامی قصبے کو لوٹ رہے تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد کشتی میں سوار 40 مسافروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا جبکہ اب تک 50 افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ مزید لاشوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG