رسائی کے لنکس

بھارت: آسام میں 'علیحدگی پسندوں' کا حملہ، کم از کم 62 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حملے کا نشانہ بننے والوں کا تعلق آدی واسی قبائل سے ہے جو چائے کے باغات میں کام کرتے ہیں۔

بھارت کی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائل سے تعلق رکھنے والوں نے مختلف مقامات پر حملہ کر کے عورتوں اور بچوں سمیت کم ازکم 62 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دو مختلف اضلاع کوکراجھار اور سونت پور کے چار مقامات پر منگل کی شام حملے کیے گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل اس شدت پسند گروپ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں حکومت کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر اس گروپ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو اس کا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

پولیس نے کالعدم تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ "این ڈی ایف بی" کے دو اہم رہنماوں کو ہلاک کردیا تھا۔

منگل کو ہونے والے حملے کا نشانہ بننے والوں کا تعلق آدی واسی قبائل سے ہے جو چائے کے باغات میں کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ "کوکراجھار اور سونت پور میں معصوم لوگوں کو مارنا بزدلی ہے۔"

آسام کی ایک طویل عرصے سے بوڈو قبائل علیحدگی کے لیے مسلح کارروائیاں کرتے آرہے ہیں اور یہاں رہنے والے آدی واسی قبائل کے ساتھ ان کے اراضی کے معاملے پر بھی تنازعات چلے آ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG