رسائی کے لنکس

logo-print

بس حادثے میں 28 ہلاک


بس حادثے میں 28 ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے علاقے مندلا میں ایک بس پر بجلی کے تار گرنے سے 28 افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے جب اْن کی بس بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے بجلی کی تاریں بس پر آ گریں۔

گذشتہ دو دنوں میں پیش آنے والا اِس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جمعرات کو مشرقی ریاست بِہارمیں ایک ٹرک میں سوار 40 سے زائد افراد میں سے کم از کم 15 اْس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔

XS
SM
MD
LG