رسائی کے لنکس

بھارت : ایک ارب 20 کروڑ کی آبادی کی مردم شماری

بھارت نے اپنی ایک ارب سے زیادہ آبادی کی وہ مردم شماری شروع کردی ہے ، جسے دنیا میں سب سے بڑی مردم شماری کہا گیاہے۔

ملک کی صدر پرتِبھا پاٹِل نے 11 مہینوں میں مکمل ہونے والی مردُم شمار کا افتتاح جمعرات کے روز اُس وقت کیا جب مردم شماری کے کارکنوں نے نئى دہلی میں ایوانِ صدر جاکر اُن سے ذاتی اطلاعات حاصل کرکے اُن کا اندراج کیا۔

اس مردم شماری میں لگ بھگ 25 لاکھ کارکن بھارت کے طول و عرض میں سفر کریں گے اور آبادی کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کے لیے چھ لاکھ دیہات میں جائیں گے۔

اس مردم شماری میں کارکن پہلی بارلوگوں کی اُنگلیوں کے نشان اور فوٹو بھی جمع کریں گے ، جنہیں ملک کی آبادی کی نئى رجسٹریشن میں استعمال کیا جائے گا۔یہ ڈاٹاملک میں ہر شخص کو ایک قومی شناختی جاری کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

مردم شماری کے کارکن لوگوں سے اُن کی بالکل ذاتی نوعیت کی اطلاعات بھی حاصل کریں گے۔ مثلاُ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں، اُن کا کوئى بینک اکاؤنٹ ہے یا نہیں اور کیا وہ سیل فون استعمال کرتے ہیں۔کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بے گھر لوگوں کو بھی شمار کریں۔

بھارت میں ہر 10سال بعد مردم شماری ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG