رسائی کے لنکس

چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر امن کے قیام کا معاہدہ


چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر امن کے قیام کا معاہدہ
چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر امن کے قیام کا معاہدہ

بھارت اور چین سلسلہ ہمالیہ کے علاقے میں اپنے متنازع سرحد پر امن یقینی بنانے اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے بچنے سے کے لیے مل کرکام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

چین کے لیے بھارتی سفیر ایس جے شنکر اور چین کے نائب وزیر خارجہ لیو ژین من نے نئی دہلی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سرحدی انتظامات سے متعلق ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

اس معاہدے میں دونوں ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرحد کے ساتھ امن اور سکون قائم رکھنے کے لیے کام کریں اور سرحد پر کوئی واقعہ رونما ہونے کی صورت میں بروقت ایک دوسرے سے رابطہ قائم کریں۔

اس سلسلے میں قائم کی جانے والی کمیٹی سال میں ایک یا دوبار اپنے اجلاس منعقد کرے گی۔

چین اور بھارت کے عہدے داروں کے درمیان کئی روز تک مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

چین اور بھارت دنیا کی دوابھرتی ہوتی معاشی قوتیں ہیں اور ان دنوں ملک کے درمیان، جن کی سرحد آپس میں ملتی ہیں، اختلافات کی ایک تاریخ موجود ہے، جن میں کئی ایسے سرحدی تنازعات بھی شامل ہیں جنہیں طے کیا جانا باقی ہے۔

دونوں ممالک 1962ء میں جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG