رسائی کے لنکس

نوی ممبئی کا چوک علامہ اقبال سے منسوب


بھارت کے ساحلی شہر نوی ممبئی میں ’نیرُل‘ نامی چوک کو اردو و فارسی کے نامور شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی خبر رساں ایجنسی، ٹی این این، کے مطابق نوی ممبئی کے میئر ساگر نائک نے حال ہی میں شہر کے سیکٹر 23 میں ’ڈاکٹر علامہ اقبال چوک‘ کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر علامہ اقبال نے بھارت کا مشہور نغمہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘‘ بھی تحریر کیا تھا۔

ڈاکٹر علامہ اقبال کو ’’شاعر مشرق‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور اُنھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

اُن کی شاعری اب بھی لاکھوں افراد کو تخلیقی فکر کی جانب متوجہ کر رہی ہے، جب کہ اُن کے متعدد اشعار کو بھارت اور پاکستان میں جدید موسیقی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG