رسائی کے لنکس

ذاکر نائیک کی تنظیم پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے

بھارت میں حکومت نے ایک مسلم مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی حکام کی طرف سے ذاکر نائیک پر اشتعال انگیز تقاریر کا بھی الزاما لگایا جاتا رہا ہے۔

ذاکر نائیک کی اس تنظیم کے بارے میں حکام کی طرف یہ بھی کہا گیا کہ اس کا تعلق مبینہ طور پر ’پیس ٹی وی‘ سے بھی ہے۔ ’پیس ٹی وی‘ کے ذریعے دنیا بھر میں ذاکر نائیک کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔

اس سے قبل ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں اس تنظیم پر بیرون ملک سے چندہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے ملک میں ’پیس ٹی وی‘ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں ایک کیفے پر مہلک حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔

ذاکر نائیک ایسے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اُنھوں نے کبھی بھی شدت پسندی کی ترویج کی بات نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG