رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھارت نے 0-3 سے جیت لی


فائل
فائل

اپنی پہلی اننگ کی طرح پیر کو دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز بھارتی بالنگ اٹیک کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔

بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگ اور 171 رن سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔

سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پیر کو سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 181 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہفتے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 487 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 135 رنز بناسکی تھی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنی پہلی اننگ کی طرح پیر کو دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز بھارتی بالنگ اٹیک کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔

دوسری اننگ میں ایشون نے 68 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ شامی نے 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارت کے لیے مکمل طور پر یک طرفہ ثابت ہوئی اور اس نے تینوں ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کو شکستِ فاش سے دوچار کیا۔

گال میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ بھارت نے 304 رنز سے جیتا تھا جب کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت نے ایک اننگز اور 53 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ٹی20 میچ بھی کھیلیں گی۔

XS
SM
MD
LG