رسائی کے لنکس

راحت فتح علی خان پر 15 لاکھ انڈین روپے جرمانہ


راحت فتح علی خان پر 15 لاکھ انڈین روپے جرمانہ
راحت فتح علی خان پر 15 لاکھ انڈین روپے جرمانہ

راحت فتح علی خان پر 15 لاکھ انڈین روپے جرمانہ
راحت فتح علی خان پر 15 لاکھ انڈین روپے جرمانہ

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول گلوکار راحت فتح علی خان اور اُن کے منیجر معروف علی کو بھارتی حکام کو بغیر مطلع کیے ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم اپنے پاس رکھنے پر 15،15 لاکھ انڈین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

نامور پاکستانی گلوکار اور اُن کے منیجر پر انڈین فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ اور بھارتی کسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

اطلاعات کے مطابق راحت فتح علی خان اور معروف علی کو بھارتی حکام کی تحویل میں اپنے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات واپس حاصل کرنے کے لیے جرمانے کی ادائیگی لازمی ہے۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔

بھارتی حکام نے پاکستانی گلوکار اور اُن کے منیجر کو 13 فروری کو دارالحکومت نئی دہلی کے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر اُس وقت ’حفاظتی تحویل‘ میں لے لیا تھا جب وہ اپنے طائفے میں شامل دیگر افراد کے ساتھ پاکستان روانگی کے لیے یہاں پہنچے تھے۔

بھارت کے ادارے ڈائریکٹریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس نے 14 اور 18 فروری کو راحت فتح علی خان سے کئی گھنٹے تفتیش کی تھی۔

ادارے کے حکام نے اُن کے پروگراموں کے منتظم چتریش سریواستوا کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے تھے جہاں اُنھیں مزید لگ بھگ 50 لاکھ روپے ملے۔ اطلاعات کے مطابق سریواستوا اور دیگر منتظمین کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG