رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: بھارت پر تنقید میں اضافہ


آسٹریلوی اولمپک کمیٹی کے صدر جان کوٹس نے جمعہ کو یہ بیان دیا ہے کہ بھارت کو کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی نہیں دی جانی چاہیئے تھی۔

تاہم بھارت میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین ممبر ملکوں کی طرف سے صحت و سلامتی کے خدشات کے اظہار کے باوجود کھیلوں کے انعقاد کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گذشتہ اتوار کو نئی دہلی میں فائرنگ سے تائیوان کے دو سیاحوں کی ہلاکت اور کھلاڑیوں کے مخصوص رہائشی مقام پر صحت وصفائی کے ناقص انتظام ،جس سے ڈینگی بخار پھیلنے کا خطرہ ہے،کے پیش نظر نیوزی لینڈ،کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنے میں تاخیر کررہے ہیں۔

البتہ انگلینڈ اور کینیا نے جمعرات کو اپنے کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سریش کالمدی کا کہنا ہے کہ بہت سے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔ انھوں نے ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کی بھی امید ظاہر کی ۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی جمعرات کو وزراء کے ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کا جائزہ لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG