بھارت میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان 'نسارگا' بدھ کی شام ممبئی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بھارت میں سمندری طوفان، ممبئی سے خطرہ ٹل گیا

1
بھارت میں اتنی شدت کا طوفان 70 سال قبل آیا تھا۔ بحیرہ عرب میں آنے والے اس طوفان کو 'نسار گا' کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

2
بھارت کے تجارتی مرکز اور ساحلی شہر ممبئی میں سارا دن گھنے بادل چھائے رہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تاہم، اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

3
بھارت کے محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام کو اطلاع دی کہ طوفان کا رخ کسی اور سمت ہو گیا ہے اور اب ممبئی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

4
ممبئی میں طوفان کے باعث کچھ جگہوں پر تیزہواؤں سے درخت اکھڑ گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔