بھارت میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان 'نسارگا' بدھ کی شام ممبئی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بھارت میں سمندری طوفان، ممبئی سے خطرہ ٹل گیا
5
طوفان آنے سے پیشتر یہ تشویش پائی جاتی تھی کہ کرونا وائرس کا زور علاقے میں بڑھ رہا ہے اور ان حالات میں طبی سہولتوں کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو حالات سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
6
ممبئی کی بلند و بالا عمارتیں بدھ کو گہرے کالے بادلوں میں گری رہی ہیں جب کہ اس دوران آسمانی بجلی بھی چمکتی رہی۔
7
طوفان سے قبل مہاراشٹر اور گجرات کی صوبائی حکومتوں نے نشیبی رہائشی علاقوں کو خالی کرا لیا تھا جس سے حکام کے بقول زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
8
شہر کی بیشتر سڑکیں ویران رہیں تاہم بارش کے باوجود کچھ شہری ایک جگہ سے دوسری جگہ آتے جاتے رہے۔