رسائی کے لنکس

بھارت: انتخابات کا ساتواں مرحلہ


بھارتیہ جنتا پارٹی کے نریندر مودی نے بھی بدھ کو ہونے والے انتخابی مرحلے میں اپنا ووٹ ڈالا۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو سات ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام دو علاقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

گجرات، بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر، دادرا، ناگر حویلی، دمن اور دیو اُن علاقوں میں شامل ہیں جہاں یہ ووٹ ڈالے۔

ساتویں مرحلے میں 89 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے شروع ہوا جو کہ شام چھ بجے تک جاری رہا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نریندر مودی نے بھی بدھ کو ہونے والے انتخابی مرحلے میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وہ ریاست بڑودا کے حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ اسی ریاست کے علاقے گاندھی نگر سے بی جے پی کے سابق صدر ایل کے ایڈوانی امیدوار ہیں۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اترپردیش میں رائے بریلی جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ لکھنو سے بدھ کو ہونے والی انتخابی مرحلے میں امیدوار ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بدھ کو ہونے والے انتخابات سے قبل ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے حکام نے کریک ڈاون شروع کیا تھا جس میں کم از کم 600 افراد کو تحویل میں لیا گیا۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے اس ملک میں تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہورہے ہیں۔

نو مرحلوں پر مشتمل ان انتخابات کا آغاز سات اپریل کو ہوا تھا اور اس کا آخری مرحلہ 12 مئی کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG