رسائی کے لنکس

بھارت : ماحولیاتی مسائل کی عدالت کاقیام


بھارت : ماحولیاتی مسائل کی عدالت کاقیام
بھارت : ماحولیاتی مسائل کی عدالت کاقیام

بھارت نے ایک خصوصی عدالت قائم کردی ہے جو صرف ماحولیات سے متعلق مسائل کے لیے مختص ہوگی۔

نیشنل گرین ٹربیونل کے نام سے قائم کی جانے والی یہ عدالت ماحولیات اور سائنسی علوم کے ماہرین پر مشتمل ہوگی جو ماحولیات سےغفلت برتنے کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے ہدایات جاری کرے گی۔

ماحولیات کے وزیر جے رام زمیش نے منگل کے روز کہا کہ بھارت ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد تیسرا ملک ہے جہاں اس طرح کا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریبونل بھارت کی مختلف عدالتوں میں پڑے ہوئے تقریباً پانچ ہزار مقدمات کے حل میں مدد دے گا۔

ٹربیونل ، دیر پا ترقی پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔

XS
SM
MD
LG