رسائی کے لنکس

بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ


2013年1月29日,參議院外交關係委員會一致批准由約翰.克里參議員出任美國最高外交官-國務卿。克里隨後走出會場。
2013年1月29日,參議院外交關係委員會一致批准由約翰.克里參議員出任美國最高外交官-國務卿。克里隨後走出會場。

منگل کی صبح دو نامعلوم افراد نے بنگلور میں واقع بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے (اِسرو) کے سکیورٹی گارڈوں پر فائرنگ کی، اور فرار ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کی مطابق یہ سکیورٹی کی خلاف ورزی کا ایک بڑا واقع ہے۔

پولیس نے بتایاہے کہ دو نامعلوم افراد بنگلور کے مضافات میں واقع اِسرو کے مرکز کےپاس مشتبہ حالت میں گھومتے نظر آئے۔ سکیورٹی گارڈوں نے قریب جاکر پوچھ پاچھ کی کوشش کی، لیکن اِن افراد نے اُن پر فائرنگ کردی، جِس پر سکیورٹی گارڈوں نے جوابی فائر کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے اِس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور مشتبہ افراد فرار ہوگئے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد نے چھوٹے پستول سے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ پوچھنے پر کہ کیا دونوں مشتبہ افراد خلائی تحقیق کے ادارے پر دہشت گرد حملے کے ارادے سے آئے تھے، إِسرو کے ترجمان نے کہا کہ اِن افراد کے بارے میں پتا چلانا اِسرو کا نہیں بلکہ تحقیقاتی ایجنسیوں کا کام ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ واقع صبح ساڑھے تین اور چار کے درمیان پیش آیا۔ اِسرو کے حکام نے کسی دہشت گرد حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے، جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اِسرو کے دہشت گردوں کے نشانے پر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG