رسائی کے لنکس

سیلاب: شمالی بھارت میں 15ہلاک


سیلاب: شمالی بھارت میں 15ہلاک
سیلاب: شمالی بھارت میں 15ہلاک

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں بدھ سے لے کر اب تک تیز بارشوں کےباعث آنے والے سیلابوں میں کم از کم 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کا بڑا رقبہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سینکڑوں گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔

دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے آباد نشیبی علاقے پانی کےا ندر آگئے ہیں۔

پھنسے ہوئے لوگوں کی امداد کے لیے اور اُنھیں رلیف کیمپوں تک لے جانے میں مدد کے لیے سکیورٹی فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

سالوں بعد شمالی بھارت میں بے انتہا بارشیں ہوئی ہیں جب کہ علاقے کے دریا خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔

اِس ہفتے اُتر کھنڈ کی پہاڑی ریاست میں مون سون بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کی خبریں آئی ہیں جن میں کم از کم 63افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

موسمیات سے متعلق عہدے داروں نے آئندہ دِنوں میں علاقے میں زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG